ٹوبہ میں گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز 18 مارچ کو ہوگا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ اس کی افتتاحی تقریب 18 مارچ کو منعقد ہوگی۔افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز، افتتاحی تقریب کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد از جلد جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔