سمندری:کار اور ویگن کے تصادم میں 3 افراد زخمی

 سمندری:کار اور ویگن  کے تصادم میں 3 افراد زخمی

سمندری (نمائندہ دنیا) تاندلیانوالا روڑ ساہیوال بائی پاس پر ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں میں 40 سالہ عامر، 50 سالہ واحد اور 60 سالہ رحمت خان شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں