سمندری:مسلم و مسیحی مشترکہ افطار ڈنر، مذہبی ہم آہنگی پر زور

 سمندری:مسلم و مسیحی مشترکہ افطار ڈنر، مذہبی ہم آہنگی پر زور

سمندری (نمائندہ دنیا) مذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،

جس میں مسلم علماء کرام، مسیحی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کی میزبانی پروفیسر انجم جیمز پال نے کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سماجی اور مذہبی ہم آہنگی، رواداری، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پروفیسر انجم جیمز پال کی تجویز پر جنگ بندی کے لیے امریکی و ایرانی سفارت خانوں اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خطوط بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ شرکاء نے مسلم و مسیحی اتحاد کے فروغ میں میزبان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں