بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے افسروں و ملازمین کو ترقی

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے  افسروں و ملازمین کو ترقی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے چار افسران و ملازمین کو محکمانہ ترقی دے دی گئی ہے ۔

یہ ترقیات کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اپوائنٹمنٹ/پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں کی گئیں، جس میں سیکرٹری ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ملازمین کی اے سی آرز، تعلیمی قابلیت اور دیگر ضروری شرائط و دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ترقی کے احکامات جاری کیے گئے ۔ نعیم احمد کو ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر ترقی دی گئی، محمد شریف کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر پروموشن ملا، جبکہ محمد اکرم اور عبدالرحمن کو بطور اسسٹنٹ سکیل 16 ترقی دی گئی۔ کمشنر/چیئرپرسن نے ترقی پانے والے افسران و ملازمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اپنے فرائض ایمانداری اور بہترین انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔ آئندہ ترقیاتی کیسز میں خفیہ اداروں سے جانچ پڑتال اور رپورٹ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں