کمالیہ میں پہلا آل کمالیہ ف لڈ لائٹ سوفٹ بال ٹورنامنٹ
کمالیہ (نمائندہ دنیا) محلہ بلال گنج میں سابق کونسلر حافط زاہد گورایہ کی سرپرستی میں پہلا آل کمالیہ کنگ فلڈ لائٹ سوفٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا،
جس میں نوجوان کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سردار راحیل انور نے شرکت کی۔ فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔