کمالیہ:سماعت متاثرہ طلبہ کا امتحانی مرکز فیصل آباد مقرر کیے جانے پر اظہارتشویش
کمالیہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ سکول برائے متاثرہ سماعت کمالیہ کے کلاس نہم اور دہم کے طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات کے لیے امتحانی مرکز فیصل آباد مقرر کیے جانے پر والدین اور اہل علاقہ میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے ۔
والدین کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کے لیے اتنی دور امتحان دینے جانا انتہائی مشکل اور پریشان کن صورتحال پیدا کرے گا، جس سے طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر بھی منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی تو امتحانی مرکز کمالیہ میں ہی قائم کیا جائے تاکہ خصوصی بچوں کو غیر ضروری مشکلات سے بچایا جا سکے ۔