جھنگ: عید سے قبل مہنگائی عروج پر، شہریوں کاکارروائی کامطالبہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید کے موقع پر مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔
ایل پی جی گیس 370 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ ٹماٹر، پیاز، سبزیاں اور گوشت کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ گھریلو استعمال کی لکڑی 1800 سے 2400 روپے فی من تک فروخت کی جا رہی ہے اور بعض دکاندار ناپ تول میں کمی کر کے عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں کنڈے وٹے سختی سے چیک کیے جائیں اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔