بھوآنہ:نوجوان نے آڑھت کی دکان سے 45 بوری مونجی سرنگ کے ذریعے چرالی

 بھوآنہ:نوجوان نے آڑھت  کی دکان سے 45 بوری مونجی  سرنگ کے ذریعے چرالی

بھوآنہ (نمائندہ دنیا) تھانہ لنگرآنہ کی حدود پل منگوآنہ میں ایک انوکھی چوری کا واقعہ سامنے آیا، جہاں انگلش فلموں سے متاثر نوجوان نے حیران کن طریقہ استعمال کیا۔

محمد ندیم قصائی نامی نوجوان نے آڑھت کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 بوری مونجی چوری کرنے کے لیے اپنے بیڈروم سے تین سو میٹر لمبی سرنگ کھود کر مال چوری کر لیا۔ آڑھت نے دکان دیکھ کر سرنگ کی موجودگی کا اندازہ لگایا، جس پر چوری کا انکشاف ہوا اور سرنگ کے ذریعے مال کا راستہ بیڈروم تک نکلا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں