جامع مسجد علی المرتضی میں تکمیل قرآن کی پروقار تقریب

 جامع مسجد علی المرتضی میں تکمیل  قرآن کی پروقار تقریب

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جامع مسجد علی المرتضی اہلحدیث اسماعیل آباد میں تکمیل قرآن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

معروف سماجی رہنما ملک حبیب الرحمن کے صاحبزادے ملک داؤد حبیب اور قاری نواز نذیر نے نماز تراویح میں قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر نمازیوں کے لیے مٹھائی اور دیگر لوازمات سے مہمان نوازی بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں