قیمتی اور نایاب نسل کا مرغا چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) قیمتی اور نایاب نسل کا مرغا چور لے گئے ۔
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں مظہر نامی شہری کی حویلی سے رات کی تاریکی میں ملزمان نے قیمتی اور نایاب نسل کا مرغا چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا ہے ۔