رسالہ والا روڈ کو دو مرحلوں میں دو رویہ کرنے کا فیصلہ

رسالہ والا روڈ کو دو مرحلوں میں دو رویہ کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) رسالہ والا روڈ کالج روڈ نزد ستارہ کالونی کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اڑھائی کلومیٹر طویل سڑک کو دو مرحلوں میں دو رویہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سڑک کی ایک سائیڈ کی تعمیر کے لیے 14 کروڑ روپے کی لاگت طے کی گئی ہے اور یہ جون 2026 تک مکمل کر دی جائے گی۔سڑک کی دوسری سائیڈ کی تعمیر کے لیے اگلے مالی سال میں فنڈز کی درخواست حکومت پنجاب کو بھیجی جائے گی۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگی رہنما عمران شیر علی بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ سڑک کو آئندہ ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور سیوریج سسٹم کی بحالی بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ انہوں نے واسا افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج کو قریبی ٹرنک سیور سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں