ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران ٹرک پر اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے کے ساتھ حادثے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔