آتش بازی کا سامان برآمد، 3 افراد گرفتار

 آتش بازی کا سامان  برآمد، 3 افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کے دوران آتش بازی کا سامان برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے گول لکڑ والا میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا، جو آتش بازی کا سامان فروخت کر کے دیگر شہریوں کے لیے خطرہ پیدا کر رہے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں