گھر کا دروازہ کھلا رہنے پر چوری، ملزمان فرار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نے ایل سی ڈی، نقدی، موبائل اور دیگر سامان لے اڑا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے اکبر ٹاؤن میں عائشہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور سامان چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔