گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ جوان لڑکی کا اقدام خود کشی
کمالیہ(نمائندہ دنیا )گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر 18 سالہ لڑکی کی مبینہ خود کشی کی کوشش۔تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ پگھلانوالہ کے رہائشی محمد رمضان کی جواں سالہ بیٹی نے گھر والوں سے جھگڑ کر ز ہر یلی گولیاں کھا لیں جس کو تشویشناک حالت میں ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔