عید کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دریائے چناب اور پارکوں کا رخ کیا
چناب نگر(نامہ نگار)عید الفطر کے دنوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دریائے چناب اور پارکوں کا رخ اختیارکیا، بچے اور بڑے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں اور دریائے چناب کا رخ اختیارکیا، خواتین بچے اور بڑے بڑی تعداد میں عید الفطر کو خوب انجوائے کر تے رہے ،بچے جھولوں میں بیٹھ کر خوب لطف اندوز ہو ئے جبکہ خواتین اور چھوٹے بچے پارکوں کی سیر کی۔