ٹو بہ :قیدیوں کی عزیز و اقارب سے ملاقات،رقت انگیز مناظر

ٹو بہ :قیدیوں کی عزیز و اقارب سے ملاقات،رقت انگیز مناظر

صدر کی طرف سے دی گئی رعایت سے ٹوبہ جیل کے 110 قیدی مستفید ہوئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الفطر پر صدر کی طرف سے دی گئی رعایت سے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 110 قیدی مستفید ہوئے ۔ تاہم اس رعایت سے کسی قیدی کی براہِ راست رہائی عمل میں نہیں آئی، اور چند اسیروں کو صرف عدالت کی جانب سے ضمانتیں ملنے پر رہائی حاصل ہوئی۔اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل، رانا عرفان سلیمان نے بتایا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قیدیوں کی خوشیوں کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا اور انہیں بہترین کھانوں کے ساتھ مٹھائیاں اور پھل بھی فراہم کیے گئے ۔ سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ، اور سزائے موت اور عمر قید بھگتنے والے اسیروں کی ملاقاتوں کے دوران بچوں اور دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ رقت انگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں