کمالیہ:غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن
نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ، ضبط کر لئے گئے ،قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی ہدایت پر نان کسٹم پیڈ اور غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس سلسلے میں عمر پان شاپ کے سکنہ فاضل دیوان اور محب علی شاہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوران چیکنگ غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے جبکہ متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے واضح کیا کہ غیر قانونی اشیاکی خرید و فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دکاندار قانون کی پابندی کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔