ٹو بہ :22 شہدا پولیس کے لواحقین میں عیدی اور تحائف تقسیم

ٹو بہ :22 شہدا پولیس کے لواحقین میں عیدی اور تحائف تقسیم

شہدا محکمہ پولیس کا قابل فخر سرمایہ ، ان کو کبھی نہیں بھولا جائے گا :ڈی پی او

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڈنے نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 شہداء پولیس کے لواحقین اور بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او اخلاق اللہ تارڈنے نے کہا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلعی پولیس کے شہدا محکمہ پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں، جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کبھی نہیں بھولا جائے گا اور نہ ہی ان کے لواحقین کو تنہا چھوڑا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی وارث ہے ، اور شہداء کے لواحقین کی کفالت بھی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ معاشی مسائل کا سامنا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم فری سوسائٹی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے اور عوام میں پولیس سے متعلق تحفظ اور خود اعتمادی کے جذبات کو پروان چڑھانے کے لیے ، شہدا پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں