چنیوٹ:اسسٹنٹ کمشنر صفائی کیلئے متحرک، کئی علاقوں کا دورہ

چنیوٹ:اسسٹنٹ کمشنر صفائی  کیلئے متحرک، کئی علاقوں کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول عید الفطر کے حوالے شہر میں صفائی ستھرائی انتظامات کو چیک کرنے کے لیے متحرک۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے صبح 6 بجے سے لیکر دوپہر 11بجے تک یوسف شہید روڈ, رجوعہ روڈ, چنیوٹی روڈ, پمی روڈ, برف کارخانہ روڈ, ریاض شاہ روڈ, معظم شاہ روڈ, سالارہ روڈ, سوئی گیس روڈ, غفورآباد روڈ اور ملحقہ تمام محلوں گلیوں میں صفائی کو پیدل چیک کیا خود تصاویر بنا کر ستھرا پنجاب اور واسا کو بھیجیں اور ہدایات کیں کہ شہریوں کیلئے صفائی کے موثر انتظامات کیے جائیں مزید شہریوں کو آگاہ کیا کہ صفائی کی کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے 1139 پر کال کریں، اسسٹنٹ کمشنر نے دریائے چناب کا دورہ بھی کیا اور ریسکیو 1122 کو عید کے دنوں میں دریا پر الرٹ رہنے کی ہدایات کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں