کمالیہ:اسسٹنٹ کمشنر نے عید گاہوں اور پارکوں کا معائنہ کیا
کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر اور چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ شہر کی مختلف عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت جاری کی کہ عید کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے ۔بعد ازاں انہوں نے فاضل دیوان پارک کا دورہ کیا جہاں پارک کو رنگ برنگی لائٹس سے سجایا جا رہا ہے ، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سجاوٹ کا عمل جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو عید کے پرمسرت موقع پر خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔