ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ ،عید گفٹ تقسیم
خوشیاں مل جل کربانٹنے سے دکھ وپریشانیاں کم ہوتی ہیں:ندیم ناصر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے عید کے روز چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریض بچوں کی عیادت،ان کی صحت دریافت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے والدین اور بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے ۔انہوں نے کہا کہ خوشیاں مل جل کربانٹنے سے دکھ وپریشانیاں کم ہوتی ہیں اور عید الفطر کا بھی یہی فلسفہ ہے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ عید الفطر کے حوالے سے وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کو خوشیوں میں شریک رکھا جارہا ہے تاکہ وہ کسی بھی لمحہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ مریض بچوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔