جڑا نوالہ :پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار
گرفتار ملز موں کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور خطرناک ڈور برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر علی کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ، جہاں پتنگ بازی میں مصروف افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملز موں کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور خطرناک ڈور برآمد کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او مظفر علی کھوکھر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی اور غیر قانونی کھیل ہے ، جس کے باعث ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، اس لیے اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ باز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل سے اجتناب کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔