شورکوٹ: یومِ پاکستان کی مناسبت سے میونسپل کمیٹی میں تقریب
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ میں یومِ پاکستان کے موقع پر میونسپل کمیٹی آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جس میں سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں تحصیلدار راؤ محمد شکیل، ڈی ایس پی محمد شہزاد گل خاں، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ حافظ محمد عبداﷲ جپہ سمیت دیگر معززین شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ سینئر نائب صدر انجمن تاجران چودھری محمد اشرف قادری، نادرا وین انچارج محمد ندیم شاہ، انچارج ستھرا پنجاب محمد نوید، سوشل ویلفیئر آفیسر تصور عباس اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کی گئی اور شرکاء نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔