شہید اے ایس آئی نصیر احمد کی برسی پر پولیس دستے کی جانب سے سلامی و دعا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہید اے ایس آئی نصیر احمد کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی نشاط آباد کی سربراہی میں پولیس دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
ڈی ایس پی نشاط آباد ندیم اقبال نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اے ایس آئی نصیر احمد گیارہ سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر چکے تھے ۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی بہادری اور قربانیوں نے ہمارا مستقبل محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز اور بچوں کی کفالت ہماری ذمہ داری ہے اور شہداء و ملازمین کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔