رکشے میں سفر کرنے والے شہری کی جیب تراشی

 رکشے میں سفر کرنے والے  شہری کی جیب تراشی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) رکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔

تھانہ کی ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک کے قریب ظہیر احمد نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں