غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے پر شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے والے شہری کو گرفتار کر لیا، جو قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔