مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کیا، جس کی جانب سے وین میں نصب خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔