ٹھیکریوالا : پلاٹ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایک شخص زخمی اور ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک 35 ج ب میں سرکاری پلاٹ پر قبضے کے دوران فریقین محمد افتخار سکنہ 35 ج ب اور اکرم سکنہ 35 ج ب کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
اس دوران ملزم افتخار عرف پپو نے ٹانگ پر فائر کر کے بزرگ محمد اکرم کو زخمی کر دیا۔اطلاع ملنے پر اے ایس آئی احسان الحق موقع پر پہنچے اور ملزم افتخار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ زخمی کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔