ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ڈرائیور پکڑاگیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا، جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔