دفتر کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ اور نقدی چوری، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دفتر کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ، نقدی، پرنٹر اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں خرم شہزاد نامی شہری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے دفتر کے تالے توڑ کر نقدی، موبائل، لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کر لیے ۔ پولیس نے چوری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔