شورکوٹ میں جواء کھیلنے والے 9ملزم گرفتار
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے نواں شہر میں واقع ایک سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر جواء کھیلنے میں مصروف ملزموں محمد عثمان، عنصر عباس، علی رضا، ناظم عباس اور یونس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم 5 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔اسی دوران پولیس نے بستی جوگیاں کے علاقے میں گندم کی فصل میں جواء کھیلنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آصف رضا، عمران، عرفان اور غلام عباس کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 6 ہزار روپے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔