ماموں کانجن :قصابوں اور دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد

 ماموں کانجن :قصابوں اور  دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری محمد ابرار جٹ نے ماموں کانجن کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر کم پیمانے ، شادی ہالوں پر ون ڈش پابندی کے نفاذ اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر ریٹ چیک کیا۔

 بڑا گوشت 1200 روپے میں فروخت کرنے پر قصاب محمد شوکت اور محمد آصف پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور ان کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں کاروائی کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا۔ متعدد دوکانداروں کو زائد ریٹ وصول کرنے پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں