زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش، فائرنگ و دھمکیوں پر مقدمہ درج

زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش، فائرنگ و دھمکیوں پر مقدمہ درج

ملزموں نے مشتاق کی اراضی پر قبضے کیلئے دھاوا بولا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں مشتاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر اس کی زرعی اراضی پر قبضے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں