ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت: یاسر اقبال کھارا

ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں  میں اضافہ قابل مذمت: یاسر اقبال کھارا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی فیصل آباد (صدر) یاسر اقبال کھارا ایڈووکیٹ نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ایل پی جی مافیا خلیج بحران کی آڑ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کی جیبوں پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈال رہا ہے ، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی کھلے عام بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ یاسر اقبال کھارا نے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن شروع کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں