رستم پاکستان فائنل آج نورپور فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا

 رستم پاکستان فائنل آج  نورپور فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام رستم پاکستان فائنل آج فٹبال گراؤنڈ نورپور نزد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ہوگا۔

 منتظمین کے مطابق پاکستان آرمی کے مایہ ناز پہلوان محمد گلزار (گلو بٹ) کا مقابلہ پاکستان واپڈا کے نامور پہلوان محمد عدنان (ٹیرا والا) سے ہوگا۔ اس بڑے ایونٹ میں ٹائٹل مقابلے کے مہمان خصوصی ایم این اے راجہ دانیال احمد، راجہ ریاض احمد خاں اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور ہوں گے ۔ ایونٹ کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں