لالیاں: اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال کا دورہ، چیکنگ

 لالیاں: اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال کا دورہ، چیکنگ

مریضوں سے حسنِ سلوک کیساتھ پیش آئیں :انس سعید کی عملے کوہدایات

لالیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید نے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال لالیاں کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈاکٹر محمد انس سعید نے مریضوں کے لیے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ایمرجنسی وارڈ، چلڈرن وارڈ، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سنٹر میں طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ فارمیسی پر ادویات کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں سے حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آئیں اور بروقت علاج ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں