پولیس نے چوری و ڈکیتی کے 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا
ملزم احمد، عمر حیات، مشتاق اور دانش نے 22 وارداتوں کا اعتراف کر لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ بلوچنی پولیس کو اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد، عمر حیات، مشتاق اور دانش کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان ڈکیتی کرنے کے ارادے سے شکار کی تلاش میں تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 22 مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں، چار پسٹل، موبائل فونز اور بارہ لاکھ روپے مالیت کی اشیا برآمد کیں۔ مزید برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے ۔