جی سی یونیورسٹی کے 5 مضامین عالمی درجہ بندی میں نمایاں

جی سی یونیورسٹی کے 5 مضامین  عالمی درجہ بندی میں نمایاں

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی جامعات کی درجہ بندی 2026 میں اپنے پانچ مضامین کو نمایاں مقام دلوا دیا ہے۔

 یہ کامیابی ایک سرکاری جامعہ کے طور پر یونیورسٹی کی تحقیق، تدریس اور عالمی تعلیمی منظرنامے میں مؤثر کردار کی عکاسی کرتی ہے ۔درجہ بندی کے مطابق شعبہ زراعت 301 تا 350، دواسازی 351 تا 400 جبکہ کیمیا اور ریاضی 451 تا 500 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ حیاتیات کو 601 تا 650 کی عالمی درجہ بندی میں جگہ ملی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں