قیمتوں کی سخت نگرانی، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

قیمتوں کی سخت نگرانی، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا ریسکیو دفتر کا دورہ، عوام کو امداد کی فراہمی کی ہدایت

کمالیہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں تحصیل انچارج رمضان قادری سمیت دیگر عملہ موجود تھا۔انہوں نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہنگامی سہولیات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور مؤثر امدادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائے اور سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کر کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں