ہفتہ وار بازاروں کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے اقدامات

 ہفتہ وار بازاروں کو قانونی دائرے میں لانے کیلئے اقدامات

بازاروں کے قیام کے حوالے سے پیشگی ادائیگی،ماہانہ کرایہ کے امور پر بھی غور

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہفتہ وار بازاروں کو قانونی دائرے میں لانے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔کمشنر و منتظم راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ مختلف مقامات پر لگنے والے سو سے زائد ہفتہ وار بازاروں کو جدید انداز میں منظم کرنا ضروری ہے ۔اجلاس میں بازاروں کے قیام کے حوالے سے پیشگی ادائیگی اور ماہانہ کرایہ کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بازاروں میں پینے کا صاف پانی، پارکنگ، روشنی، سکیورٹی، پختہ جگہ اور واش روم جیسی سہولیات فراہم کرنا متعلقہ درخواست گزار کی ذمہ داری ہوگی تاکہ عوام کو بہتر اور منظم سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں