شجرکاری مہم تیز، ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

شجرکاری مہم تیز، ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر

ہر محکمہ اپنے وسائل سے پودوں کا بندوبست کرے گا : محمد آصف چودھری

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر قائم شجرکاری کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کی۔اجلاس میں کالجز، سکول ایجوکیشن، ہیلتھ اتھارٹی، ہارٹیکلچر ایجنسی، تعلیمی بورڈ سمیت دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شجرکاری مہم کے اہداف اور عملی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری رہائش گاہوں، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دفاتر میں پودے لگانے کے لیے مکمل تیاری کریں۔

ایک لاکھ قد آور پودے لگا کر ماحول کو خوشگوار بنایا جائے گا۔ کمشنر کی ہدایات کے مطابق ہر محکمہ اپنے وسائل سے پودوں کا بندوبست کرے گا اور مقررہ ہدف کے مطابق کام مکمل کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کو ایک مہم کے طور پر اپنایا جائے اور لگائے گئے پودوں کی بقاء اور بہتر نشوونما کے لیے باقاعدہ دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ مہم دیرپا اور کامیاب ثابت ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں