قانون کی خلاف ورزی پر ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والا ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے اور دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔