بارش کے باعث کچی چھت گرنے کا حادثہ، ریسکیو آپریشن مکمل
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سرگودھا روڈ بائی پاس کے علاقے میں بارش کے باعث کچی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے دونوں افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ ایک زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو بارش کے دوران کمزور اور کچی چھتوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔