ٹھیکریوالا میں فائرنگ کا واقعہ، تین افراد زخمی، ملزم فرار

ٹھیکریوالا میں فائرنگ کا واقعہ، تین افراد زخمی، ملزم فرار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 66 ج ب دھاندرہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ سردار مارکی کے قریب ابرار جٹ اور علی ملک وغیرہ کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔فائرنگ کی زد میں آ کر 14 سالہ ہارون، 50 سالہ محمد حنیف اور 18 سالہ ساگر زخمی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔واقعہ کے بعد ملز م موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ سمیت پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں