لڑکی سے مبینہ زیادتی اور قابل اعتراض ویڈیو بناکر ہراساں کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے ہراساں کیا جانے لگا۔
تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اشفاق نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ ملزم تنویر نے اس کی 19 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران اس کی قابل اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی گئی۔ بعد ازاں ملزم کی جانب سے اس کی ہمشیرہ کو ہراساں اور پریشان کرتے ہوئے بلیک میل کیا جانے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔