جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 29 افراد گرفتار
سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ کو موثر بنانے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان میں سنگین و دیگر مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاری مجرمان اور 14 عادی مجرمان شامل ہیں۔ڈی پی او سرگودھا نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ اشتہاری مجرمان کے لیے ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔