جڑانوالہ:ماڈل سٹی منصوبہ ناکام، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل
جگہ جگہ کھنڈرات کا منظر ، شہری سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر میں ماڈل سٹی کے خواب کو حالیہ بارشوں نے مزید متاثر کر دیا۔ شہریوں کے مطابق سیوریج کے پائپ ڈالے ہوئے تین ماہ گزرنے کے باوجود سڑکوں کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں بیٹھنے لگ گئی ہیں۔ شہر بھر میں جگہ جگہ کھنڈرات کا منظر ہے جبکہ گردوغبار اور ٹوٹی سڑکوں کے باعث شہری سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ نااہل انتظامیہ کو فوری برطرف کر کے شہر کی بہتری کے لیے اہل افسران تعینات کیے جائیں۔