انجمن مرکزیہ گوجراں کے انتخابات، چودھری جاوید اختر کامیاب

 انجمن مرکزیہ گوجراں کے انتخابات، چودھری جاوید اختر کامیاب

200 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے اکثریت نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان کے صدر کے انتخاب برائے سال 2026-29 کے سلسلہ میں پینسرہ میں پولنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔پینسرہ اناسی روڈ پر قائم پولنگ اسٹیشن میں 200 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے اکثریت نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق چودھری جاوید اختر گجر نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
انتخابات کے لیے ڈویژن کو 5 پولنگ جبکہ فیصل آباد میں 3 اسٹیشنز میں تقسیم کیا گیا تھا، جہاں گجر برادری کے ووٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ پولنگ کے دوران ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی رہا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری شفیق گجر، چودھری عبدالغفور گجر، ہیڈ ماسٹر چوہدری نواز گجر، چودھری عتیق گجر اور دیگر معززین موجود تھے جنہوں نے انتخابی عمل کو شفاف اور منظم قرار دیا۔نتائج کے اعلان کے بعد کارکنوں نے چودھری جاوید اختر گجر کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو گجر برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں