پیرمحل : ڈرگ انسپکٹر کی عدم تعیناتی، اتائیوں اور غیر قانونی ادویات کا بڑھتا ہوا رجحان

پیرمحل : ڈرگ انسپکٹر کی عدم  تعیناتی، اتائیوں اور غیر قانونی  ادویات کا بڑھتا ہوا رجحان

پیرمحل (نمائندہ دنیا) تحصیل پیرمحل میں ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث عطائیوں، دائیوں، نیم حکیموں اور جعلی میڈیکل سٹورز کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

تحصیل پیرمحل کو قائم ہوئے 13 سال گزر چکے ہیں، تاہم کئی اہم سرکاری عہدے تاحال خالی ہیں، جن میں ڈرگ انسپکٹر کی عدم تعیناتی بھی شامل ہے ۔ اس صورتحال کے باعث سندھلیانوالی اور دیگر دیہی علاقوں کے اڈوں پر قائم میڈیکل سٹورز میں مبینہ طور پر نشہ آور انجیکشن اور غیر معیاری ادویات سرعام فروخت کی جا رہی ہیں، جس سے نوجوان نسل شدید خطرات کا شکار ہو رہی ہے ۔سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحصیل پیرمحل میں ڈرگ انسپکٹر تعینات کیا جائے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں